جازان ،اکتو بر09(ٹی این ایس): سعودی عرب کے شہر جازان میں شہری دفاع کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں شہر کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک خاتون اور 4 افراد جھلس گئے، 2 کی حالت نازک ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشیں الحیاة الوطنی اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کردی گئیں ہیں ۔ العمیس اسپتال اور امیر محمد بن ناصر اسپتال میں زخمیوں کوعلاج کیلئے داخل کرا دیا گیا ہے۔ فائر فائیٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا۔ آگ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس نے تحقیقات کرنا شروع کر دیں ہیں اور ہوٹل میں کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔