بھارتی دارالحکومت میں پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان اجلاس

 
0
552

نئی دہلی،نومبر 09 (ٹی این ایس): پاکستان رینجرز اور بھارت کی سرحدی سلامتی فورس،بی ایس ایف کے درمیان   وفود کی سطح پر 44 واں اجلاس  یہاں بی ایس ایف کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے طرف جاری پریس ریلیز کے مطابق  پاکستانی وفد میں رینجرز کے علاوہ وزارت داخلہ اور اینٹی نارکوٹکس کے نمائندے بھی شامل تھے۔اجلاس میں سرحدوں کی بہتر نگرانی، سیز فائر پر پابندی،منشیات کی سمگلنگ اور دیگر امور پر معلومات اور موقف کا تبادلہ کیا گیا۔