سعودی عرب ، جدہ شہر کی سڑک سے ایشیائی کی لاش برآمد

 
0
544

جدہ ،دسمبر25(ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق سعودی کے مقدس شہرمکہ مکرمہ پولیس نے ایشیائی کو قتل کرکے اسکی نعش جدہ کی سڑک پر پھینکنے والے مجرم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نےمیڈیا کا بیان جاری کرتے ہوئے کہ نعش شمالی جدہ کی ایک سڑک پر پڑی پائی گئی تھی ۔ مقتول کے جسم پر جگہ جگہ د ھاردار آلے کے نشانات پائے گئےہیں۔ نعش کے معائنے کے بعد واردات کرنے والوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ابتدائی تحقیق پرپتہ چل گیا کہ قاتل کا تعلق مقتول ایشیائی کے ملک سے ہے۔