رواں سال ہزاروں امریکی کمپیوٹروں میں وائرس شمالی کوریا نے ڈالے،ٹرمپ

 
0
352

واشنگٹن دسمبر 23(ٹی این ایس)امریکی صدر نے ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ رواں سال کے شروع میں ہزاروں امریکی کمپیوٹروں میں وائرس شمالی کوریا نے ڈالے ادھر شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان خطے کو نیوکلیئر جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کم جانگ کا امریکی صدر کے بیان کے جواب میں کہنا تھا کہ شمالی کوریا امن یا نیوکلیئر جنگ کے دو راہے پر کھڑا ہے، ایسے موقع پر امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ رواں سال کے شروع میں ہزاروں امریکی کمپیوٹروں میں وائرس شمالی کوریا نے ڈالے۔