پی ٹی آئی کی حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی: وزیراعظم

 
0
152

اسلام آباد 07 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومتیں کراچی کو نظرانداز کرتی رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کی حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

یہ بات وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں اسد عمر نے وزیراعظم کو کراچی کی ترقی کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں ںے وزیراعظم کو بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی منظوری کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی، ماضی میں حکومتیں ملک کے اقتصادی مرکز کراچی کو نظر انداز کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزگار کے لیے مزدوروں و افرادی قوت کی صنعتوں تک آسان رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔