سکیورٹی فورسز کی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں کاروائیاں ، دہشت گردوں کے 14 سہولت کار اور سمگلر ہتھیا روں سمیت گرفتار

 
0
615

اسلام آباد،اکتوبر 08 (ٹی این ایس):  سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں میں دہشت گردی مخالف آپریشنز کرتے ہوئے دہشتگردوں کے کئی سہولتکار،اور سمگلر گرفتار کرکے ان سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لاجستان رینجرز، سی ٹی ڈی پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز نے اسلام آباد،اٹک لاہوراور ڈیرہ غازی خان  میں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں جن کے دوران دہشتگردوں کے 14 سہولت کار اور سمگلر دھر لئے گئے۔ آی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسلام آباد ،اٹک اور ڈیرہ غازی خان  میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔