سی پیک خطے کے لوگوں  کی بہتری کا منصوبہ ہے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے غصب شدہ حقِ خود ارادیت پر توجہ مرکوز کرے، امریکی وزیر داخلہ کے بیان پر پاکستان کا ردعمل

 
0
393

اسلام آباد،اکتوبر07 (ٹی این ایس): پاکستان نے امریکہ کے وزیرِداخلہ جنرل جیمز میٹس کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  امریکہ سے کہا ہے کہ وہ  کروڑوں انسانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے والے منصوبوں پر ہرزہ سرائی کرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایک قوم کے غصب کئے گئے  بنیادی انسانی حق ،حقِ خود ارادیت پر توجہ مرکوز کرے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پیک اس خطے اور اس سے پرے انسانوں کی زندگیاں بہتر بنانے کا منصوبہ ہے عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ   مقبوضہ کشمیر میں  قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کی جانے والی انسانی حقوق کی بد ترین ہامالیوں پر توجہ دے۔ترجمان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کے ضمن میں اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے جو کشمیر میں رائے شماری کرانے کی ہدایت کرتی ہیں تاکہ کشمیری قوم کو خود ارادیت کا حق حاصل ہو۔

واضع رہے کہ امریکی وزیر داخلہ نے گذشتہ روز بھارتی زبان بولتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک ایک متنازعہ منصوبہ ہے