اسلام آباد(ٹی این ایس) شہری کو قبرستان میں پلاٹ فروخت کرنے کا کیس، چیئرمین سی ڈی اے عدالت طلب

 
0
65

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے شہری کو قبرستان میں پلاٹ الاٹ کیس میں اسلام آباد نے چیئرمین سی ڈی اے کو توہین نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے شہری کو قبرستان میں پلاٹ فروخت کیا گیا متاثرہ شہری نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے انوار الحق کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے طارق سلام مروت، ڈائریکٹر تابندہ طارق کو بھی نوٹس جاری کرتے افسران کو 25 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ شہری 10 سال سے پلاٹ قبرستان سے باہر لے جانے کے لیے دھکے کھا رہا ہے۔ سی ڈی اے افسران نے بیان دیا تھا کہ متبادل پلاٹ دیں گے تاہم عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا گیا۔
جج نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ سی ڈی اے افسران کو توہین عدالت میں سزا دیں؟
واضح رہے کہ سی ڈی اے نے ایک شہری کو مبینہ طور پر قبرستان کی زمین نیلامی میں بیچی تھی۔ نیلامی میں کامیاب شہری کو 10 سال بعد بھی متبادل پلاٹ نہیں مل سکا ہے