یوم پاکستان پر جے-10 سی کا فلائی پاسٹ پیش کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ

 
0
270

اسلام آباد 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ 23 ​​مارچ کو یوم پاکستان پریڈ میں چینی ساختہ لڑاکا طیاروں جے-10 سی کا فلائی پاسٹ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے-10سی طیاروں کی فلائی پاسٹ کی یہ تقریب پاکستان میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے۔” انہوں نے روایتی حریف ہندوستان کی طرف سے فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “یہ [ہندوستان کے] رافیل پر ہمارا ردعمل ہوگا۔ واضع رہے کہ 2016 میں ہندوستان نے فرانس سے تقریباً 8.7 بلین ڈالر میں 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدے کیا تھا جو ہندوستان کی طرف سے پچھلی دو دہائیوں میں جنگی طیاروں کا پہلا بڑا حصول تھا۔ اس وقت ہندوستانی فضائیہ 33 سکواڈرن تک محدودتھی جب کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس قریبی حریف چین اور پاکستان جس کے ساتھ اس کا سرحدی تنازعہ ہے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسے 45 جہازوں کی ضرورت تھی.