پاکستان میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرگئی

 
0
132

اسلام آباد 17 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پاکستان میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی، ایک دن میں 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید7 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 019 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق24گھنٹے میں کورونا کے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 4 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 8.71 فیصد تک جا پہنچی ہے۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 781 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 28 ہزار 487 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 2 ہزار 500 ، پنجاب میں 4 لاکھ 53 ہزار 392 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 311 اور بلوچستان میں 33 ہزار 705 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 1 ہزار 376 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 758 کیسز سامنے آچکے ہیں۔