ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،دونوں ملزمان کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد کی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا،
اسلام آباد 18 نومبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرکے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاء الرحمان کار چوروں اورریسیوروں کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کا ٹاسک انچارج اے وی ایل سی کو دیا۔جس پر اے ایس پی حناء نیک بخت کی زیر نگرانی انچارج اے وی ایل سی لیاقت علی ملک انسپکٹر کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد اشرف، اے ایس آئیز منظورالہی، وحید احمد، لا ئق شاہ معہ جو انو ں پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں،
پولیس ٹیموں نے تمام تر وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کا ر لاتے ہوئے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سابقہ ریکارڈ یافتہ اور کئی مقدمات میں مطلوب دو کار چوروں کو گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزمان:
میں ابو ذر غفا ر ی ولد سلیم خان سکنہ ضلع مردان اور محمد طا ہر ولد شاہ محمد سکنہ ضلع لکی مروت شامل ہیں،
ملزمان کے قبضہ سے ایک کر وڑ 10لا کھ روپے مالیت کی 8چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں،
برآمدہ گاڑیوں کی تفصیل
نمبر 01۔ مقدمہ نمبر 171/21 تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد برآمد شدہ گاڑی ٹیوٹا کرولا ماڈل2018,,
نمبر 02۔ مقدمہ نمبر 329/21 تھانہ شالیمار اسلام آباد برآمد شدہ گاڑی ٹیوٹا کرولا الٹس ماڈل 2017,
نمبر 03 مقدمہ نمبر 328/21 تھانہ مارگلہ برآمد شدہ گاڑی نمبر ٹیوٹا کرولا ماڈل 2017,
04 مقدمہ نمبر 352/21 تھانہ مارگلہ برآمد شدہ گاڑی ٹیوٹا ہائی ایس،
05 مقدمہ نمبر571/21 تھانہ کورال برآمد شدہ گاڑی سوزوکی مہران،
06 مقدمہ نمبر 731/13تھانہ مارگلہ برآمد شدہ گاڑی ٹیوٹا axio,
07 مقدمہ نمبر 435/10 تھانہ سبزی منڈی برآمد شدہ گاڑی ٹیوٹا کرولا،
08 مقدمہ نمبر 428/21 تھانہ ترنول برآمد شدہ گاڑی کرولا XLI ماڈل 2010 شامل ہیں
ملزمان کے خلاف تھا نہ کراچی کمپنی، شالیمار، ما ر گلہ، کو رال، سبزی منڈی اور ترنول میں مقدما ت درج ہیں، ملزمان کے خلاف قبل ازیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں،اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا،
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران اور جوانوں کو نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے کہا کے اے وی ایل سی اسلام آباد نے پہلے بھی کئی کار چوروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا ہے جبکہ ان سے متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کئے گئے ہیں،
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوشاں ہے اور تمام تر ضروری اقدامات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، انہوں نے اے ایس پی حناء نیک بخت اور انسپکٹر لیاقت علی ملک اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے













