جرایم کو جڑ سے ختم کرنا میری اولین ترجیح ہے، اے ایس پی انڈسٹریل ایریا رانا حسین طاہر

 
0
105

اسلام آباد 18 نومبر 2021 (ٹی این ایس): جرایم کو جڑ سے ختم کرنا میری اولین ترجیح ہے اے ایس پی انڈسٹریل ایریا جناب رانا حسین طاہر صاحب انہوں نے روزنامہ اردو ٹایمز اینڈ ڈیلی سہہ پہر اسلام آباد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئےکہا کے اکیلی پولیس جرایم پر قابو نہی پا سکتی عوام اگر مخلص طریقے سے پولیس کی مدد کرے تو مکمل جرایم پر قابو پایا جا سکتا ہے لوگ محلے کی سطح پر نگاہ رکھے کے کوئی مشکوک لوگ تو ان کے ارد گرد محلے میں اگر رہ رہے ہیں تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں پولیس ان کا نام صیغہ راز میں رکھے گی تو اس طرح جرایم پر قابو پایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کے میڈیا کا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے تو میڈیا ہمیں کرایم کی نشاندہی کرے تو انشاءاللہ پولیس اس کرایم کو خٹم کرے گی انہوں نے کہا کے آئی نائین حبیب بنک میں ہونے والی ڈکیتی پر ہم دن رات محنت کر رہے ہیں تو انشاءاللہ بہت جلد ہم ڈکیتوں تک پہنچ کر ان کو پکڑ کر کیفروکردار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر صاحب کا یہ ویژن ہے کے اسلام آباد کو جرایم سے پاک کرنا ہے تو ہم انشاءاللہ دن رات محنت کر کے جلد کرایم پر قابو پا لیں گے رانا حسین طاہر اے ایس پی انڈسٹریل ایریا اسلام آباد