محکمہ پولیس اور ملازمین کی ویلفییر، شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی کے ساتھ لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں گے یہ باتیں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نیے ترقی پانے والے ڈی ایس پی طاہر خان اورمحمد عقاب کو ایس پی کے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب کے دوران کہیں

 
0
111

اسلام آباد 18 نومبر 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں نئے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ائی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نئے ترقی پانے والے ڈی ایس پیز طاہر خان اور محمد عقاب کو ایس پیز کے عہدے کے رینک لگائے۔ان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی محمد سلیم، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کامران عادل،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر نوید عاطف،ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر شاہ اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملک جمیل ظفر بھی موجود تھے،
آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملنے والی نئی ذمہ داریوں پر زیادہ محنت اور لگن سے خدمات سر انجام دیں یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کا صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفییر، شہریوں کوانصاف اور میرٹ کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی، اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں گے،
ڈی ایس پی طاہر خان اور محمد عقاب بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسلام آباد پولیس میں شامل ہوئے محنت اور لگن محکمانہ کورسز مکمل کرنے کے کے بعد مرحلہ وار ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے ایس پیز کے عہدے تک پہنچے، محمد عقاب پارلیمنٹ ہاؤس جبکہ طاہر خان آئی جی اسلام آباد کے پی ایس او ہیں۔ اس سے قبل پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر اسلام آباد بھی رہ چکے ہیں۔