ہاؤسنگ فاونڈیشن کرپٹ مافیا نے ادارے کو گھر کی لونڈی سمجھ کر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ہاؤسنگ فاونڈیشن کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کرپٹ اہلکار اعلی افسران کی ایما پر اربوں روپے کا ہیر پھیر کر چکے

 
0
92

اسلام آباد 18 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ہاؤسنگ فاونڈیشن کرپٹ مافیا نے ادارے کو گھر کی لونڈی سمجھ کر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ہاؤسنگ فاونڈیشن کے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کرپٹ اہلکار اعلی افسران کی ایما پر اربوں روپے کا ہیر پھیر کر چکے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی ترقی سے نائب تحصیلدار کی پوسٹ پر تعینات ذاکر بھٹی نے لوٹ مار کیلئے باقاعدہ گروہ تشکیل دے رکھا ہے ذاکر بھٹی اور گروہ سیکٹر جی 12، ایف12،14 اور 15 میں زمینوں کی خریدوفروخت میں بھی غیر قانونی طور پر ملوث ہیں ذاکر بھٹی غیر قانونی طور پر پٹواری سے پہلے گرداور بعدازاں نائب تحصیلدار بن گیا نائب تحصیلدار ذاکر بھٹی کے خلاف ریفرنس نیب لاہور میں پہلے ہی زیر التوا ہے جس میں اس کے ساتھی ملزمان جیل میں ہیں ذاکر بھٹی اپنے حقیقی بھائی کے ذریعے ہاؤسنگ فاونڈیشن کیلئے زمینیں خرید کر بھاری کمیشن وصول کر رہا ہے ذاکر بھٹی اس کا بھائی اور پٹواری خرم شاہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پلاٹس کی ٹریڈنگ کر رہے ہیں ذاکر بھٹی کے خلاف سنگین بے ضابطگیوں اور لوٹ مار پر کیس ایف آئی اے بھجوانے کے بجائے ایک نام نہاد محکمانہ کاروائی کا بھی آغاز کیا گیا
نائب تحصیلدار ذاکر بھٹی کو خانہ پوری کیلئے او ایس ڈی بنایا گیا تاہم بعدازاں بھاری رشوت کے عوض عہدے پر بحال رکھا گیا۔ذرائع ہاؤسنگ فاونڈیشن کیلئے زمینوں کی خریداری کے دوران ذاکر بھٹی اور گروہ کے ذریعے ہی فروخت کی گئی زمینوں کے مالکان کو معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ذاکر بھٹی اینڈ گروہ اعلیٰ افسران کو بھاری رشوت دیکر ہاؤسنگ فاونڈیشن میں لینڈ مافیا کا آلہ کار بن کر سرعام لوٹ مار ملوث ہے

وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے ماضی میں اس مخصوص کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا تاہم بااثر افراد کی پشت پناہی اور ہاؤسنگ فاونڈیشن کے اعلی افسران کو بھاری رشوت سے مذکورہ کاروائی تعطل کا شکار ہو گئی۔ذرائع وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ہاؤسنگ فاونڈیشن کے اعلی افسران کرپٹ ٹولے کی بدعنوانیوں اور لوٹ مار سے متعلق انکوائری کیلئے کیسسز ایف آئی اے اور نیب بھجوائیں۔ اس متعلق پی آر او ہاؤسنگ فاونڈیشن سے بارہا موقف لینے کی کوشش کی لیکن جواب موصول نہیں ہوا