اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کھنہ کے بعد تھانہ کورال کی حدود میں ایک اور گینگ ریپ ، اس ریپ میں بھی دو ملزمان 17 سالہ لڑکے کو جنگل میں لے گئے ہاتھ پاؤں باندھ کر گن پوائنٹ پر ذیادتی کی

 
0
64

اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کھنہ کے بعد تھانہ کورال کی حدود میں ایک اور گینگ ریپ ، اس ریپ میں بھی دو ملزمان 17 سالہ لڑکے کو جنگل میں لے گئے ہاتھ پاؤں باندھ کر گن پوائنٹ پر ذیادتی کی ، ان دونوں کیسیز میں ملزمان گروپ ایک ہی معلوم ہوتا ہے ، یہ خطرناک سفاک کردار سیریل ریپرر معلوم ہو رہے ہیں ، انکی گرفتاری اسلام آباد پولیس کیلئے چیلنج بن چکی ہے۔

قبل ازاں ، تھانہ کھنہ کی حدود میں بھی 17 سالہ نوجوان کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ، ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات نے اسکی فوری ایف آئی آر درج کی ، اور تفتیش کا آغاز کیا ، اب ان ملزمان کی گرفتاری عامر حیات کیلئے بڑا چیلنج ہے ، مجھے ذاتی طور پر پتہ ہے عامر حیات نے اس کیس میں بہت جان ماری ہے ، لیکن ابھی تک ملزمان کی عدم گرفتاری اور اُسی علاقے میں اس طرح کی ایک اور وارداتِ کا ہونا اسلام آباد کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، عامر حیات/ عالمگیر خان یہ آپ لوگوں کے لئے کوئی معمولی کیس نہیں ، چلیں دیکھتے ہیں یہ ملزمان اسلام آباد پولیس کی ناک کے نیچے اپنا اگلا شکار کرتے ہیں یا اسلام آباد پولیس ان سفاک کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کامیاب ہوتی ہے ۔