قتل کا اشتہاری ملزم انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

 
0
907

 

سرگودھا،نومبر 21(ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم طاہر محبوب کو بذریعہ انٹر پول دبئی سے گرفتارکرلیا گیا۔قبل ازیں اسکے دوسرے ساتھی یاسر عرفات کو بھی گرفتارکیا جا چکا ہے۔ملزمان نے 2014ء میں تصور علی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بعدازاں بیرون ِملک فرار ہو گئے تھے۔ گرفتاری کا خصوصی ٹاسک ایس ایچ او بھلوال سٹی ملک فاروق حسنات کو دیا گیاتھاجنہوں نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتارکیا۔سرگودہا میں کل35 ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ کیلئے کوششیں کی گئیں،21 کے ریڈوارنٹ جاری کیے گئے جن میں سے اب تک12ملزمان کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔