کینیڈین وزیراعظم کشیدگی کے خاتمے کے لیے خودسعودیہ جائیں، سابق وزیر خارجہ

 
0
374

ایران کولگام دینے کے لیے اخوان المسلمون اور داعش کے بارے میں یکساں موقف نمایاں ہیں، بائرڈ کی گفتگو
ٹورنٹو اگست 12(ٹی این ایس)کینیڈا کے سابق وزیر خارجہ جان بائرڈ نے اپنے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کینیڈا ہمیشہ سے سعودی مملکت کا اتحادی اور دوست رہا ہے۔جان بائرڈ نے عرب ٹی وی کو انٹرویومیں کہاکہ کینیڈا کی موجودہ حکومت کی اختیار کردہ پالیسی کے نتیجے میں کشیدگی اس سطح تک پہنچ گئی ہے اور یہ سب ٹویٹس کا کیا دھرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مفادات ایک جیسے ہیں ۔ان میں خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ عزائم کو روک لگانیکی پالیسی ، اخوان المسلمون اور داعش کے بارے میں یکساں موقف نمایاں ہیں۔ دونوں ملک داعش کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کینیڈا کو اپنے ایک اتحادی اور دوست ملک کے خلاف موقف اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ نقطہ نظر میں اختلاف پر قیادت یا وزرائے خارجہ کی سطح پر بالمشافہ بات چیت ہونی چاہیے اور ان پر ٹویٹس کا تبادلہ نہیں ہونا چاہیے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو بہ ذات خود الریاض جانا چاہیے ا ور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے براہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔