دبئی ائیر شو میں پاکستان کی بھی شرکت

 
0
452

دبئی نومبر 12(ٹی این ایس).متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو دبئی ایئرشو کا افتتاح کردیا۔ پاک فضائیہ کا دستہ بھی حصہ لے رہا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر اور سپرمشاق طیارے شامل ہیں ۔ایئرکموڈور محمد اختر نے کہا کہ پاک فضائیہ کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ دریں اثناءائیر شو کے پہلے دن امارات کی وزارت دفاع نے6.5 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن 80 ایف طیاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرے گی ۔ امارات ائیر لائنز نے بھی اپنے بیڑے کے لئے 40 بوئنگ خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس کی مالیت15بلین ڈالر ہے ۔