اسلام آباد (ٹی این ایس) کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے سلسلہ میں ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
1۔ سری نگرہائی وے سرینہ چوک تا نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ڈائیورشن ہوگی۔
سری نگر ہائی وے والی ٹریفک سہروردی روڈ، سروس روڈ جی ایٹ، سروس روڈ جی نائن، زیرو پوائنٹ اور فیض آباد والی ٹریفک فیصل ایونیو جبکہ نائنتھ ایونیو والی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ استعمال کریں۔
2۔ کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ائیرپورٹ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ آئی جے پی سے فقیر ایپی روڈ استعمال کریں)۔
3۔ کورال ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ بندہونے کی صورت میں
متبادل
( لہتراڑ روڈ، پارک روڈ استعمال کریں۔
4۔ اسی طرح اسلام آباد سے باہر جانے والے شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
5- بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے شہری بنی گالا ،پارک روڈ استعمال کریں۔
ڈائیورشنز کے دوران شاہراوں پر ٹریفک کا دباو بڑھنے کا امکان ہے۔
شہری سفر کے لئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود ہیں۔
مزید معلومات کے لئے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز فالو کریں۔













