مین ہیٹن  کے بس ٹرمینل میں دھماکہ ، بھگدڑ سے کئی زخمی

 
0
925

نیو یارک، دسمبر 12 (ٹی این ایس):امریکی میڈیا کے مطابق مین ہیٹن میں ہونے والا دھماکا بس ٹرمینل پورٹ اتھارٹی میں ہوا۔ دھماکے کے بعد ٹرمینل پر بھگڈر مچ گئی اور چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب نیو یارک پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

نیو یارک پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ بس ٹرمینل کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔