شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، سیکنڈ لیفٹیننٹ سمیت 2اہلکار شہید

 
0
9816

کوئٹہ ،دسمبر12(ٹی این ایس):شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 21 سالہ سیکنڈ لیفٹینٹ عبدالمعید اور21 سالہ سپاہی بشارت شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینٹ عبدالمعید کا تعلق پاکستان کے شہر بورے والا کے ضلع ویہاڑی سے تھا۔عبد المعید نے حال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا۔ میں پاس آوٹ ہوئے تھے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 21 سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت کے علاقے دینور سے تھا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔