قادری کے ساتھ دیگر مخالفین بھی کینٹینر پر بیٹھ گئے تو انکی سیاست کا بھی جنازہ نکلے گا، رانا ثناءاللہ کا دعویٰ

 
0
486

لاہور، دسمبر 12 (ٹی این ایس): وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اس بارکینٹنرپراکیلے بیٹھنے کوتیارنہیں اگر ان کے ساتھ ہمارے مخالفین بھی بیٹھ گئے تو ان سب کی سیاست کا جنازہ نکل جائے گا۔

ٹی وی انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا  کہ میراختم نبوتﷺ پرمکمل ایمان ہے،ہماراآئین اقلیتوں کومذہبی آزادی دیتاہے میرے بیان کواستعمال کرنےکی کوشش کی گئی، عوام ان کاایجنڈا جان چکے ہیں بلیک میلنگ سیاسی ہویامذہبی جھکوں گانہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیرحمیدالدین سیالوی ہمارے بزرگ ہیں میں ان کی عزت کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون رپورٹ پربحرانی کیفیت پیداکی جارہی ہے کہاجارہاتھاکہ اسکی رپورٹ آنے کے بعد(ن)لیگ ختم ہوجائےگی۔شہباز شریف کی جانب سے پیرحمیدالدین سیالوی کو کئے گئے فون کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیر صاحب سے کہا تھا کہ جب بھی سرگودھا آیا ملاقات ہوگی ،انہیں ان کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔