فیصل آباد، دسمبر 12 (ٹی این ایس): یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 4افراد نے گونگی گھریلو ملازمہ سے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ ملازمہ کام کے بعد گھر واپس جارہی تھی کہ 4اوباشوں نے اسے روک لیا اور اسے نامعلوم مقام پر لے جا کر باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی حالت غیر ہو گئی جس پر ملزمان اسکو چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ،دوسری طرف ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔