ایف آئی اے کی فیصل آبادمیں کارروائی،2انسانی سملگر گرفتار، مقدمہ درج

 
0
968

فیصل آباد اکتوبر 9(ٹی این ایس) ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2انسانی سمگلروں کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں رات گئے ایف آئی اے کے اہلکاروں نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارکارروائی کے دورانانسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث 2افراد کو دھر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران ملزمان کی شناخت امان اللہ اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے جن پرالزام ہے کہ انہوں نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کے بعد نہ تو بیرون ملک بھیجا اور نہ ہی رقم واپس کی ہے ۔تاہم ایف آئی نے زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔