ماں نے بچہ ہوا میں اچھالا لیکن دوبارہ نہ پکڑ سکی جس پر بچہ فرش پر گر کر جاں بحق

 
0
6623

 

فیصل آباد ،نو مبر04(ٹی این ایس):فیصل آباد میں کھیل ہی کھیل میں ماں نے بچہ ہوا میں اچھالا لیکن دوبارہ نہ پکڑ سکی جس پر بچہ فرش پر گر کر جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی پیپلز کالونی میں پیش آیا جس میں ماں بچے کے ساتھ کھیل رہی تھی ۔فیصل کی اہلیہ ماہ جبین اپنے کمسن بچے کے ساتھ کھیل رہی تھی ۔ماں نے بچے کوہوا میں اچھالا مگر اسے دوبارہ پکڑ نہ سکی جس پر بچہ سر کے بل فرش پر گرگیا اور فرش پر گرتے ہیساکت ہوگیا ۔بچے کوفوری طور پر ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی ۔بچے کی لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ۔بچے کی ناگہانی موت پر ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے ۔