بھارتی شہری ،اصرار پر فیسبک پر بنی دوست روسی لڑکی بھارت پہنچ کردوست کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ

 
0
455

نئی دہلی ،نو مبر 04(ٹی این ایس):بھارتی شہری کے اصرار پر فیسبک پر بنی دوست روسی لڑکی بھارت پہنچ کردوست کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ۔بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات روشن خیال بھارت کے چہرے پر بد نما دھبا ہیں ۔بھارتی شہری اپنی ان سیاہ کاریوں کی وجہ سے دنیا میں بھارت کو بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ۔

واقعے کے مطابق بھارتی شہری مہندرا سنگھ کی فیسبک پر ایک روسی لڑکی سے دوستی ہو گئی ،دوستی کا یہ رشتہ مظبوط ہو گیا تو مہندرا نے روسی لڑکی کو دعوت دی کہ وہ بھارت آکر مہندرا سے ملے ۔روسی لڑکی مہندرا سنگھ پر بھروسہ کر کے بھارت آگئی جہاں اسے اسکا دوست مہندرا ائیر پورٹ پر لینے آیا۔اس بعد مہندرا لڑکی کو نامعلوم مقام پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔آخر کار لڑکی وہاں سے فرار ہو گئی ۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا تا کہ ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکے