کمانڈر سمیت 12 داعش اور طالبان جنگجو ماردیئے، افغان فورسز کا دعویٰ

 
0
422

کابل ، دسمبر 12 (ٹی این ایس):  افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان  کے ساتھ جھڑپوں اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9داعش جنگجو اور اہم کمانڈر سمیت 3طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلح خوگیانی میں مشترکہ آپریشن کیا ،اس دوران جھڑپوں میں 9داعش باغی ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے ۔

دریں ا ثناء صوبہ لغمان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں اہم کمانڈر مُلا عبدالصمد سمیت 3جنگجو ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان سرحری زاویک نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب طالبان ایک گھرمیں اپنے کمانڈر کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے ۔