شبقدر،جرگے کے دوران فائرنگ سے جرگہ ممبر کے بیٹے سمیت5 افراد جاں بحق

 
0
361

شبقدر اگست14(ٹی این ایس)شبقدر کے علاقے بٹگرام میں جرگے کے دوران فائرنگ سے جرگہ ممبر کے بیٹے سمیت5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ بٹگرام کے علاقے اشارہ میںجرگہ ٹریفک حادثے میں زخمی بچے پرتصفیے کیلئے بلایا گیا تھا کہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جرگہ ممبر کے بیٹے سمیت5 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کوپشاور منتقل کیاجارہاہے