پختون ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان کا 71واں یوم آزادی منایا گیا

 
0
555

دبئی اگست14(ٹی این ایس) پاکستان کا 71 واں یوم آزادی پختون ویلفیئر آرگنائزیشن PWO کی طرف سے دبئی میں منایا گیا جس میں قونصلیت آف پاکستان کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان مہمان خصوصی تھا۔

دبئی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی 14اگست کی اس تقریب میں PWO کے صدر محمد زبیر خان ، ملک رحمن بنگش ، انجینئر احسان اللہ خان، اضراسیاب خٹک ، مخدوم رئیس قریشی ایڈووکیٹ ،رفیع منظور، اسحق زمان، یاسر وصال ، عظیم آفریدی ، غلام جان ، کبیر یوسفزئی ، نذیر محمد اور دیگر لوگ موجود تھے۔

اس موقع پر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔ یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف یوم آزادی منانا ہی نہیں ہے بلکہ نئی نسل کو قیام پاکستان کے اعتراض و مقاصد اور نظریات سے آگاہ کرنا بھی ہے۔

 

مقررین نے اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے لئے دعائے خیر بھی کی گئی۔