عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آنے سے قبل پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی، فیصلہ کیا آنے والا ہے ؟

 
0
97

حال ہی میں کچھ عرصہ کے دوران آڈیو لیکس نے سیاست میں ہنگامہ برپا کر رکھاہے

جبکہ عمران خان تو انہیں رکوانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں ۔آج عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج دوپہر 2بجے آنے والا ہے اور اس اہم موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کیس کا فیصلہ خلاف آنے پر احتجاج کی ہدایت کر رہے ہیں۔ اس مبینہ آڈیو کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ یہ لیک کی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ دراصل یہ پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کیلئے سابق وزیر دفاع کی جانب سے ہدایات پر مبنی ایک پیغام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں وہ عمران خان کی ممکنہ نااہلی کے بعد کے لائحہ عمل پر رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں ، آڈیو لیک میں وہ پشتو زبان میں ورکرز کو عمران خان کی نااہلی کی صورت میں سخت احتجاج کی ہدایت کر رہے ہیں ۔ مبینہ آڈیو میں پرویز خٹک کہہ رہے ہیں کہ ” تمام کارکنان اس بارے میں جانتے ہیں کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آ رہاہے ، اگر عمران خان بچ جاتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے لیکن اب فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے تو تمام اضلاع میں بھر پور احتجاج کیا جائے ۔“مبینہ آڈیو میں پرویز خٹک کی جانب سے کارکنا ن کو سڑکیں بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔