اتاترک ایونیو کو دو رویہ کرنے کا کام مکمل ہونا تھا مگر ٹریفک موومنٹ میں رکاوٹوں کے باعث مکمل نا ہو سکا

 
0
332

اسلام آباد نومبر 12 (ٹی این ایس): اتاترک ایونیو کو دو رویہ کرنے کا کام مکمل ہونا تھا مگر ٹریفک موومنٹ میں رکاوٹوں کے باعث مکمل نہیں ہو سکا۔ اس منصوبے پر تمام دیگر کاموں کو مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ اس پر ویرنگ کورس (Wearing Course) ہونا باقی تھی۔اس سلسلے میں ہدایت جاری کی گئیں تھیں کہ ویرنگ کورس(Wearing Course) کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ روڈ کو عوام الناس کے لیے کھولا جا سکے۔ اس ضمن میں اسلام آباد انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ متعلقہ شعبوں کے ساتھ رابطہ کر کے سائٹ پر مشینری کو پہنچانے میں معاونت کریں تاکہ آئندہ دو دنوں میں ویرنگ کورس (Wearing Course) کا کام مکمل کیا جا سکے۔
ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے کنٹریکٹر کی معاونت کرتے ہوئے واپس بھیجی گئی مشینری کو سائٹ پر پہنچانے میں مدد فراہم کی۔ مشینری کے سائٹ پر پہنچانے کے بعد ویرنگ کورس پر کام کا آغاز بدھ کے روز سے شروع کر دیا جائے گا جس کو موسم کی صورتحال کے مطابق آئندہ دو سے تین دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔