وزیرداخلہ کی گرفتاری کا معاملہ ،اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی

 
0
123

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا معاملہ ،اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی
اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی
اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کے دفتر میں موجود ہے
ٹیم نے عدالتی حکم نامہ ایس ایچ او کو دکھایاگیا۔
سینئر سول جج غلام اکبر نے دو روز قبل رانا ثنا للہ کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جس کے بعد پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے اہلکار اسلام آباد پہنچے تاہم اسلام آباد پولیس نے یہ کہتے ہوئے وارنٹس کی تعیل سے انکار کردیا تھا کہ ان پر فیصل آباد کا پتہ درج ہے۔
پیر کو اینٹی کرپشن پنجاب نے عدالت سے رانا ثنااللہ کواشتہاری قراردینیکی استدعا کی۔ اس پرعدالت کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کو ابھی اشتہاری قرار نہیں دیا جاسکتا۔
سینئرسول جج غلام اکبرکی عدالت میں سماعت کے بعد اینٹی کرپشن کی ٹیم راولپنڈی کچہری سیاسلام آباد روانہ ہو گئی۔
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ فیصل آباد کی ایک ہاوسنگ اسکیم کے حوالے سے درج کیا گیا ہے جس میں جعلسازی اور دھوکہ دہی سے متعلق دفعات شامل ہیں۔