سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت جی ٹی روڈ پر بھر پور کا روائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم متعدد تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔

 
0
274

اسلام آباد جولائی 09 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت جی ٹی روڈ پر بھر پور کا روائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم متعدد تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔
اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد انتظا میہ اور اسلام آباد پولیس نے حصہ لیا جبکہ غیر قا نونی تعمیرات کو گرانے کے لئے بھا ری مشینری بھی استعمال میں لائی گئی۔

آپریشن سے قبل سی ڈی اے، اسلام آباد انتظا میہ اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے جھنگی سیداں سے موٹروے چوک تک مشترکہ طور نشا ندہی کی جس کی روشنی میں سرکاری اراضی پر قائم کی گئی غیر قا نونی تعمیرات کے خلاف کا راوئی عمل میں لائی گئی۔ منگل کے روز کئے گئے آپریشن کے دوران غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ 12چار دیواریاں، 22دکا نیں، 15کمرے، 1 تین منزلہ پلا زہ، 2کباڑ خانے اور 4عدد سٹالز کو مسمار کر دیا گیا جبکہ نجم سکول کے سرکاری ارا ضی پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ 10عدد کمرے اور 10 واش رومز کو بھی مسمار کر دیا گیا۔