چیئرمین سینیٹ کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ نے اتحادی جماعتوں کی طرف سے حمایت کی یقین دہانی پر استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے

 
0
308

اسلام آباد جولائی 09 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہی چئیرمین سینٹ رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سے استفعے کے مطالبے پر صادق سنجرانی نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کے بعد مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب فاٹا کے آزاد اراکین کی جانب سے بھی چیئرمین سینیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اتحادی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو گزشتہ کئی دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔یاد رہے کہ آج اپوزیشن سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے مشترکہ قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے، قرارداد پر 38 ارکان کے دستخط ہیں، اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی۔
چیئرمین سینیٹ کے خلاف ایوان میں قرارداد منظور کی جائے گی، چیئرمین کو مستعفی ہونے کے لیے کہا جائے گا، مستعفی نہ ہونے کی صورت میں عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی، جس کے بعد قرارداد پر خفیہ رائے شماری ہوگی اور چیئرمین سینیٹ کو 30 منٹ تک بات کرنے دیا جائے گا، اکثریت نے ہٹانے کا فیصلہ دے دیا تو چیئرمین عہدے پر نہیں رہیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ چیئرمین سینیٹ اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں، چیئرمینسینیٹ کو جب لائے تھے، تب اپوزیشن کا اتفاق تھا، تب حکومت کسی اور پاس تھی اب کسی اور کے پاس ہے،اے پی سی اوررہبرکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اپنا چیئرمین سینیٹ ہونا چاہیے،میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی میں عزت کرتا ہوں ، چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہم سب ملکر لا رہے ہیں۔