موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، تین دن بعد صرف ایک گھنٹہ کیلئے پانی آتا ہے، شہری نالاں

 
0
533

اسلام آباد، اپریل 02 (ٹی این ایس):موسم گرما کی آمد کیساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ شہر کے اکثر علاقوں میں تین دن بعد صرف ایک گھنٹہ کیلئے پانی فراہم کیا جانے لگا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی اس اہم مسئلے کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں جسکی وجہ سے انھیں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
پانی کی مانگ اب وفاقی دارالحکومت میں زبان زدعام ہے،اگر متعلقہ اداروں نے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کئے تو آنے والے دنوں میں شہر اقتدار کے باسیوں کا احتجاج کے لئے سڑکوں پر آنے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔