اسلام آباد(ٹی این ایس)بول کے لب آزاد ہیں میں کس کے ہاتھوں لہو تلاش کروں

 
0
114

تحریر ملک رضوان چوہان

اتحادی جماعتوں کی حکومت بلخصوص وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے سدمی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ جاتے جاتے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی،مسلم لیگ ن سمیت باقی ارکان اسمبلی نے اپنے تمام کیسسز ختم کروا دئیے، عوام کو ریلیف دینے میں اتحادی حکومت بری طرح ناکام، آئے روز دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان سے پاکستان کی عوام خود کشیاں کرنے پہ مجبور ہو گئی ہیں، بیشتر خاندانوں کے والدین نے اپنے بچوں کو غربت کی وجہ سے انکو ذبح کر دیا،کیا ،پاکستانی عوام کس کے ہاتھوں لہو تلاش کرے گی،اتحادی حکومت کے جاتے جاتے دہشت گردی بڑھنے لگی کون ہو ذمہ دار کون لے گا ذمہ داریاں بم دھماکوں میں ہونی والی شہادتوں کا محرم الحرام کے مہینے میں خیبرپختنواہ میں ہونے والے بم دھماکوں سے ناتلافی نقصان پہنچا، جو کبھی بھی پورا نہیں ہو گا جن خاندانوں کے سربراہان اس دہشتگردی میں شہید ہوئے انھیں کون دلاسا دے گا،کون انکے سر پہ شفٹ کا ہاتھ رکھے ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ہمارے پیارے ملک میں ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی وارداتوں نے پاکستانی عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا،اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب کے صدقے ہمارے پیارے ملک کی عوام کو ان چوروں لیٹروں ،دہشتگردوں کی دہشت سے محفوظ رکھے، ہلاک ،دہشتگردی میں شہداء کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے امین، 70 سالوں سے عوام کو لوٹنے والوں نے مختلف ادوار میں مختلف پارٹیوں کی وزارتوں کے مزے لوٹے، مگر پاکستان کی عوام کو کوئی بھی جماعت ریلیف دینے میں ناکام رہی، خواہ وہ مسلم لیگ ن ہو پاکستان پیپلزپارٹی ہو،مسلم لیگ ق ہو،پاکستان تحریک انصاف ہو یا اتحادیوں کی حکومت ہو،اللہ تعالی ان لیٹروں چوروں سے ہماری قوم کی جان خلاصی فرمائے، پاکستان کی عوام آمدہ جنرل الیکشن میں روپ ڈھار کر آنے والے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ کی طاقت سے ناکام بنائیں،