اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع، وزیراعظم کی اٹارنی جنرل آف پاکستان سے اہم ملاقات

 
0
148

اسلام آباد 08 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

وزیراعظم عمران خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔

ملاقات میں قانونی امور پر مشاورت کی گئی، اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔