وزیر تعلیم پنجاب نے سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق واضح اعلان کر دیا میرے ٹویٹس کو غلط طریقے سے استعمال کیا گیا موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اسکول اساتذہ اور بچوں کے لیے کھلے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی گفتگو

 
0
403

لاہور جنوری 07 (ٹی این ایس): وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سردیوں کی چھٹیوں میں دوسری بار اضافے کی خبروں کی تردید کر دی۔کچھ دیر پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ صوبے بھر میں دھند اور سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے تاہم اب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ایسی تمام خبروں کی تر دید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔اسکول بچوں اور ٹیچرز کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔مرادراس کا مزید کہنا تھا کہ ٹویٹس اور نوٹیفیکشنز سے والدین اور بچے پریشان رہے۔لیکن جب چھٹیوں میں اضافے کا کوئی نوٹیفیکشن نہیں دیا تو کیوں بتائیں؟۔ایک ہفتے کی توسیع پر پہلے ہی نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ میرے ٹویٹس کو غلط طریقے سے استعمال کیا گیا۔خیال رہے اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھُٹیاں 15جنوری تک بڑھا دی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھائی گئی ہیں۔شدید دھند اور سردی کے باعث نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھائی جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھُٹیاں بڑھانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے جُھوٹی خبر قرار دیا گیا تھا اور آج بھی صوبائی وزیر مراد راس نے اس متعلق ایک بار پھر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کوئی میں اضافہ نہیں کیا گیا۔