اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جشن آزادی پاکستان کا تہوار ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

0
609
سنٹرل پریزن راولپنڈی میں جشن آزادی پاکستان کا تہوار ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

راولپنڈی اگست 14(ٹی این ایس) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کی تمام جیلوں کی طرح سنٹرل جیل راولپنڈی(اڈیالہ جیل) میں بھی آج جشن آزادی پاکستان کا تہوار ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور حمد باری تعالی و نعت رسول مقبول ﷺ کانذرانہ بھی پیش کیا گیا۔پروگرام میں اسیران کے درمیان ملی نغموں اور یوم آزادی کے حوالے سے تقاریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

سنٹرل جیل راولپنڈی میں جشن آزادی پاکستان کا تہوار ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

اسکے علاوہ نو عمر اسیران کے درمیان میوزیکل چیئر کا مقابلہ بھی کروایا گیا۔تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی  نوید روف ، سینئر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل سعید اللہ گوندل اور ڈی ایس پی جنرل فرخ نے شرکت کی اور فاتح اسیران میں انعامات تقسیم کئے۔

سنٹرل جیل راولپنڈی میں جشن آزادی پاکستان کا تہوار ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل سعید اللہ گوندل نے اسیران سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کے لئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کاذکر کیا اور اس عظیم مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں جیل سٹاف اور اسیران کے ہمراہ جشن آزادی پاکستان کا کیک کاٹ کر ملک سے پیار اور سلامتی کے لئے تن من دھن قربان کرنے کے عزم کا اعیادہ کیا ۔

سنٹرل جیل راولپنڈی میں جشن آزادی پاکستان کا تہوار ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

اس موقع پر ملکی سلامتی امن وامان اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب کے آخر میں جیل سیکورٹی پر مامور پاکستان آرمی کے جوانوں،پنجاب رینجرز کے اہلکاروں،محکمہ پولیس کے ملازمین،جیل سٹاف اور تمام اسیران ومہمانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

سنٹرل جیل راولپنڈی میں جشن آزادی پاکستان کا تہوار ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

اس کے بعد مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی نوید روف ،نے ہمراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل سعید اللہ گوندل اور ڈی ایس پی جنرل فرخ نے خواتین وارڈ میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور وومن ایڈ ٹرسٹ کے تعاون سے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی جس میں وویمن ایڈٹرسٹ کی جانب سے چیئرپرسن WATمیڈیم شاہینہ اور میڈم گلشن جبکہ محکمہ ویلفیئر کی جانب سے میڈیم ثمینہ ظہور نے شرکت کی اور وہاں پر موجود خواتین اسیران و بچوں میں مٹھائی اور گفٹ پیک بھی تقسیم کئے۔

سنٹرل جیل راولپنڈی میں جشن آزادی پاکستان کا تہوار ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

بعد ازاں خواتین وارڈ میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی ،امن وامان اورترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔