عامر لیاقت عمران خان کے اتنا قریب جا بیٹھے کے اراکین پارلیمنٹ بھی حیران رہ گئے

 
0
378

اسلام آباد اگست14( ٹی این ایس)نام نہاد مذہبی سکالر و اینکر اور تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اپنی حیران کن حرکتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن اب انہوں نے پارلیمنٹ میں بھی اپنی دلچسپ حرکتوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کی ٹھان لی ہے ،گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عامر لیاقت عمران خان کے اتنا قریب جا بیٹھے کے اراکین پارلیمنٹ بھی حیرت کے ساتھ یہ منظر دیکھتے رہے ۔

پیر کے روز قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف لینے کے بعد جب اجلاس کی کاروائی جاری تھی اور ممبران قومی اسمبلی سپیکر ایاز صادق کے پاس اپنی باری پر جا کر دستخط کررہے تھے اسی دوران ڈاکٹر عامر لیاقت عمران خان کے پاس آکر بیٹھ گئے اور عمران خان کی نشست کے بازو کو پکڑ کر بیٹھ گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے جبکہ دوسرے ارکان اسمبلی انکی طرف بڑی حیرت سے دیکھتے رہے کہ یہ کس طرح سے اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے قر یب بیٹھ گئے ہیں کیونکہ پہلے کوئی رکن اسمبلی کسی کے پاس جا کر اس طرح نہیں بیٹھا۔ اگر کوئی رکن اسمبلی وزیراعظم سے ملنے بھی جائے تو وہ انکے پاس جا کر کھڑا ہوجاتا ہے یا نیچے جھک کر گفتگو کرتا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایسا کرکے نئی روایت ڈال دی ہے۔