خداداد ہائٹس میں لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس نے خاتون سمیت 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

 
0
416

خداداد ہائٹس کے فلیٹ نمبر 303 ، جسے غیر ملکی باشندوں نے ولید نامی شخص کو فلیٹ رینٹ پر دیا ہے
ولید کے دوست فیصل نے حنا پٹھانی نامی ڈانسر کو فلیٹ میں مدعو کیا جس کیساتھ مہلوک ثناء گیلانی پچھلے کچھ عرصہ سے ای الیون میں رہائش پزیرتھی
اسلام آباد اگست 14(ٹی این ایس)خداداد ہائٹس میں ہفتہ کی شب دوشیزہ کی پراسرار ہلاکت کی نوعیت کے بارے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گتھی سلجھا دی ہے۔
یاد رہے12 اگست کی رات کو خداداد ہائٹس کی تیسری منزل سے ملتان سے تعلق رکھنے والی ثناء گیلانی نامی مذکورہ لڑکی گر کر ہلاک ہوگئی تھی اور اس بات پر سوالات اٹھ رہے تھے کہ آیا اس نے خود کشی کی یا اسے قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کے ورثاء نے پہلے روز ہی اسے قتل قرار دیا تھا۔
تھانہ گولڑہ پولیس نےاے ایس پی صدر زوہیب رانجھا کی سربراہی میں واقع کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 4 مشتبہ افراد حسین، ولید، فیصل، اور حنا پٹھانی کو گرفتار کر لیا۔ حنا پٹھانی کو تھانہ ویمن منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خداداد ہائٹس کے فلیٹ نمبر 303 ، جسے غیر ملکی باشندوں نے ولید نامی شخص کو فلیٹ رینٹ پر دیا ہے میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔
پولیس کے مطابق ولید کے دوست فیصل نے حنا پٹھانی نامی ڈانسر کو فلیٹ میں مدعو کیا، واضح رہے ۔ مہلوک ثناء گیلانی پچھلے کچھ عرصہ سے حنا پٹھانی کے ساتھ ای الیون میں رہائش پزیرتھی۔ لڑکی کے ورثاء حنا پٹھانی پر ہی قتل کے شبہ کا اظہار کر رہے ہیں۔
پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق پٹھانی کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ 302/34 کی دفعات کے ساتھ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا۔