حکومت بلدیاتی الیکشن میں سنجیدہ ہے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، چوھدری جاوید کوثر

 
0
1804

اسلام آباد 16 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوھدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن میں سنجیدہ ہے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.چوہدری جاوید کوثر نےکہا کہ ماضی میں ہم نے ق لیگ کے دور میں کلرسیداں سے بیول اور گوجرخان کی سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی تھی آج پھر اللہ نے موقع دیا کہ میں نے کلرسیداں سے بیول اور گوجرخان سے حبیب چوک کشادہ کارپٹ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے جس پر چالیس کروڑ کی لاگت آئے گی جس سے کلرسیداں بیول جبر گوجرخان کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی،بیول سے جبر کارپٹ روڈ مکمل ہو چکی ہے میں نے سڑکوں کی تعمیر کو اولیت دی یے سرورشہید ڈگری کالج کی بہتری کے علاوہ چنگا بنگیال میں گرلز کالج کے لیئے کوشاں ہوں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوٹھوہار یونیورسٹی ہمارا حق ہے مگر محدود وسائل کا سامنا ہے گوجرخان کو ضلع کا درجہ بھی ضرور ملنا چاہیئے مگر اس سے قبل دولتالہ کو تحصیل کا درجہ دیا جانا اشد ضروری ہے گوجرخان ضلع کی صورت میں کون سے علاقے اس میں شامل کیے جائیں یہ بھی ایک سوال ہے اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ کلرسیداں کے لوگ گوجرخان ضلع کے خلاف نہیں مگر کلرسیداں کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے ہماری شناخت راولپنڈی ہی ہے