پٹرول مہنگاہوتے ہی ڈالرسستاہوگیا،قیمت میں حیران کن حدتک کمی

 
0
221

اسلام آباد 27 مئی 2022 (ٹی این ایس): انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے سستا ہوکر 200 روپے 80 پیسے کا ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور 100 انڈیکس800 پوائنٹس اضافے سے43 ہزار 313 پوائنٹس پر موجود ہے۔

ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مارکیٹ مثبت ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد گزشتہ شب ملک میں پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل 30 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک قرض دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے تھے تو روپیہ گر رہا تھا۔