مون سون بارشوں کے ضمن میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ، ڈپٹی کمشنر جنوبی

 
0
282

کراچی 28 مئی 2022 (ٹی این ایس): کراچی۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے برساتی نالوں کی جاری صفائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے ضمن میں کئے گئے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ڈسڑکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں بشمول گلاس ٹاور کلفٹن نالہ، فریئیر روڈ لّلی برج نالہ، دو اور تین تلوار کلفٹن، شاہراہ عطار، شاہراہ سعدی اور بلاول چورنگی کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایم سی ساؤتھ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ اور برساتی پانی کی نکاسی کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا آپس میں باہمی رابطہ انتہائی ضروری ہے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کویقینی بنایا جارہا ہے۔