سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا

 
0
89

اسلام آباد 28 مئی 2022 (ٹی این ایس): سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا جس سے لوگوں کے پاس موقع ہو گا کہ قبلہ کے درست رخ کا تعین کر سکیں۔ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق 12 بج کر18 منٹ پر یہ منظر دیکھا جا سکے گا جب سورج کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے قبلے کاصحیح رخ متعین کیا جا سکتا ہے۔ادارہ فلکیاتی علوم کا کہنا ہے کہ یہ نظارہ بر صغیر، و سطی، مغربی ایشیا، یورپ، افریقہ، امریکا،کینڈا سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ماہرین کے مطابق جو علاقے مکہ سے فاصلے پر اور دور ہوں گے ان کے لیے قبلے کا رخ متعین کرنا آسان ہوگا۔