تھانہ نیلور پولیس نےبدنامہ زمانہ منشیات فروش ملزم وقار رشید خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1210 گرام چرس برآمد

 
0
165

اسلام آباد 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری زیر نگرانی ایس ایچ او نیلور سہیل احمد اعوان
تھانہ نیلور پولیس نےبدنامہ زمانہ منشیات فروش ملزم وقار رشید خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1210 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او نیلور سہیل احمد اعوان کا کہنا تھا کے منشیات فروشوں کے خلاف اس طرح کی مزید کاروائیاں جاری رہیں گی آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ایس ایچ او نیلور سہیل احمد اعوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے