اسلام آباد 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): پینڈوڑیاں میں ترقیاتی کام کروانے پر ہم جناب علی نواز اعوان مشیر وزیر اغظم پاکستان برائے سی ڈی اے اور جناب ملک عامر سابق چئیر مین یو سی سوہان اور سابق وائیس چئیر مین یو سی سوہان سہیل ستی اور سابق لیبر کونسلر احسان الحق ستی کے تہہ دل سے مشکور ہیں کے انہوں نے تھوڑے وقت میں مین بازاروں کی سڑکوں کا کام شروع کروایا جس سے علاقے میں صاف ستھرا ماحول ہو جائے گا اور لوگوں کو گزرنے میں آسانی ہو گی ان خیالات کا اظہار راشد عباسی اونر عباسی فوڈ کیٹرنگ پینڈوڑیاں اسلام آباد اور یاسر عباسی بلو اور محسن عباسی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ان کا کہنا ہے کے یہ لیڈران علاقے کے ترقیاتی کاموں کا پورا خیال کرتے ہیں تو انشاءاللہ علاقے کے لوگ بھی ان کا اگلے الیکشن میں پورا ساتھ دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کے جو کورنگ نالے کے ارد گرد ناجائیز تجاوزات ہیں اور سی ڈی اے کی جگہ پر جو قبضہ کیا گیا ہے وہ فی الفور واہ گزار کروایا جائے تا کے مزید سی ڈی اے کی جگہ پر قبضہ نہ ہو سکے