آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت اور ایس پی رورل اسلام آباد ضیاءالدین کی ہدائیت پر ڈی ایس پی کورال اینڈ نیلور مسٹر عابد اکرام کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 
0
199

اسلام آباد 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت اور ایس پی رورل اسلام آباد ضیاءالدین کی ہدائیت پر ڈی ایس پی کورال اینڈ نیلور مسٹر عابد اکرام کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او نیلور ملک سہیل احمد اعوان
تھانہ نیلور پولیس نےبدنامہ زمانہ منشیات فروش سکنہ چراغ گراں منشیات فروش جس نے منشیات کی پکٹ بنا رکھی تھی پکٹ کا انچارج جبران عرف کالا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کی پکٹ پر چھاپہ دو مشکوک افراد گرفتار ملزم جبران عرف کالا کی پکٹ ختم کر دی گئی اور دو موٹر سائیکل برامد کر لیے گئے ملزم فرار ملزم کی تلاش جاری ہے ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او نیلور سہیل احمد اعوان کا کہنا تھا کے منشیات فروشوں کے خلاف اس طرح کی مزید کاروائیاں جاری رہیں گی آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ایس ڈی پی او کورال ملک عابد اکرام اور ایس ایچ او نیلور سہیل احمد اعوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے