ٗوزیراعظم جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے 16 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے

 
0
390

اسلام آباد ستمبر 14(ٹی این ایس) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وفد 16 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کیلئے 16 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد پہلے لندن جائیگا اور وہاں سے 17 ستمبر کو لندن سے نیویارک کیلئے روانہ ہوگا اور 18 ستمبر کو نیویارک پہنچے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کا امکان ہے جس میں پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر اور امریکا کی نئی پالیسی پر سخت مؤقف اپنایا جائے گا جبکہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے باعث تنقید سے بچنے کیلئے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔