آئی سی سی آئی میں مرحوم منور مغل سمیت دیگر مرحومین سابق صدور کیلئے قرآن خوانی 

 
0
284

 خورشید احمد قادری صاحب نے مرحومین کیلئے اجتماعی دعا مغفرت کرائی
اسلام آباد 19 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی ممبروسابق صدر اور تاجر برادری کے ہردل عزیز رہنما منور مغل (مرحوم) کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کیلئے چیمبر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آئی سی سی آئی کے وفات پانے والے سابق صدور محمد صدیق بٹ (مرحوم)، محمد رضا خان (مرحوم)، خالد مسعود بھولا (مرحوم)، مزمل حسین صابری (مرحوم) اور چوہدری محمد اسلم (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے بھی قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔

  اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان، سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم، نائب صدر عبدالرحمٰن خان، فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، سابق صدور، سینئر ممبران اور تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے اختتام پر خورشید احمد قادری صاحب نے مرحومین کیلئے اجتماعی دعا مغفرت کرائی۔

منور مغل (مرحوم) 20دسمبر 2014کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔ مرحوم دو مرتبہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراور ایک مرتبہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی میں تاجر برادری کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں جس وجہ سے وہ اس خطے کے ایک مقبول بزنس لیڈر کے طور پر اپنی ایک پہچان رکھتے تھے۔